تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیٹے کی خوشی کیلئے باپ کا بڑا کارنامہ: ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہنوئی : ہرباپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد کو وہ تمام خوشیاں ملیں جس کی انہیں تمنا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے انہیں وہ خوشیاں فراہم کرنے کی تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔

ایک ایسی ہی کہانی ویت نام کے ایک شخص کی ہے جس نے اپنے بیٹے کی خواہش اور اسے خوش کرنے کیلئے ایک ایسی کار تیار کی جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

ہنوئی کے رہائشی ٹرونگ وان داو نے اپنے بیٹے کیلئے بجلی سے چلنے والی لکڑی کی جدید اور خوبصورت لیمبورگینی کار بنائی ہے، بچے کا والد ٹرونگ خود بھی کار پینٹر کے شعبے سے وابستہ ہے۔

مضبوط لکڑی سے تیار کی گئی لیمبورگینی سیان روسٹر نامی کار سڑک پر بھی چلنے کے لئے مکمل طور پر قابل ہے، اس کار میں وہ تما خوبیاں موجود ہیں جو ایک جدید اسپورٹس کار میں ہوتی ہیں۔

اس زبردست ایجاد کے بعد ٹرونگ نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کار کے پاس کھڑے ہوکر اس کا ریموٹ اپنے بیٹے کو دے رہا ہے، یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کی اور ٹرونگ کی کاوش کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -