تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیٹی کی آئن لائن کلاسز کیلیے والد کا انوکھا اقدام، ویڈیو وائرل

کورونا وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے آئن لائن کلاسز کے ذریعے تدریس کا عمل جاری ہے نئے طریقہ کار کے تحت بچے پوری توجہ سے پڑھائی کے لیے خود کو تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

گھروں میں اسکول جیسا ماحول بنانے کے لیے ایک شخص نے اپنے گیراج کو ہی بیٹی کی کلاس روم میں تبدیل کردیا۔

گیراج میں حقیقی کلاس روم جیسا ماحول بنانے کے لیے وائٹ بورڈ، ٹیچر کا کارڈ بورڈ، ٹیبل اور کرسی رکھی گئی ہے جب کہ دیوار پر لگے بورڈ پر مضمون، ٹائم ٹیبل اور موضوعات درج ہیں۔

Online class being held in a garage.

والد نے کلاس کو بیٹی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ‘لیلین کی کلاس’ ہے۔ ٹیچر کے کارڈ بورڈ پر چہرے کی جگہ اسکرین لگائی گئے جس میں ٹیچر آئن لائن کلاس دیتے ہوئے نظر آرہی ہے اور یوں لگتا ہے کہ ٹیچر حقیقت میں کلاس میں موجود ہیں۔

اس منفرد اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے، کلاس روم کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اس سے متاثر ہو کر ایسے آئیڈیاز کو اپنانے کے خواہشمند ہیں۔

Father converted his garage into a classroom for his daughter from nextfuckinglevel

اس ویڈیوکو اب تک 90 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور لوگ اسے بے حد پسند کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -