فاطمہ بھٹو نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں

کراچی: پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو 29 مئی کو اپنی 38 ویں سالگرہ منارہی ہیں، ملک بھرسے انہیں پی پی کارکنان مبارک باد کے پیغامات دے دہے ہیں۔
فاطمہ بھٹو 29مئی1982ءکو افغانستان کے شہر کابل میں پیدا ہوئیں انہوں نے ابتدائی تعلیم دمشق(شام) میں حاصل کی بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے اُن کا او لیول اسکول میں داخلہ ہوا اور وہ کراچی نمتقل ہوئیں۔
فاطمہ بھٹو نے 2004 میں کولمبیا یونیورسٹی ،نیویارک سے امتیازی نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیا۔گریجویشن میں ان کا خاص مضمون مشرق وسطیٰ میں بولی جانے والی زبانیں اور کلچرتھا۔
Many happy returns of the day in your life @fbhutto Happy birthday to the writer of the sword of blood, Fatima bhutto. pic.twitter.com/MseldEsHjZ
— Rizwan Soomro (@RizwanS50067877) May 29, 2019
انہوں نے 2005ءمیں اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے”ساﺅتھ ایشین گورنمنٹ اور سیاسیات“ میں ماسٹرز کیا۔
میرمرتضیٰ بھٹو کے قتل کے وقت فاطمہ بھٹو کی عمر کم تھی جس کا اثر آج بھی اُن کی شخصیت پر نظر آتا ہے، وہ اپنی والدہ غنویٰ بھٹو کے ساتھ بیرونِ ملک منتقل ہوئیں اور اب وہیں قیام پذیر ہیں۔
FATIMA BHUTTO a ” Real Bhutto ” daughter of our brave and the great leader Shaheed ibn-e Shaheed Mir Murtaza Bhutto. I wish her a very Happy Birthday, Allah always bless her ♥️. pic.twitter.com/ECixbpALwR
— Sanaullah.Jk (@JkSanaullah) May 29, 2019
انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے اور مستقبل میں بھی اُن کا سیاسی میدان میں اترنے کا کوئی ارادہ نہیں، فاطمہ بھٹو کی شناخت عالمی دنیا میں ایک مصنف کی حثیثیت سے ہے۔
Happy Returns of the day @fbhutto
Pride of my sindh ❤❤#FatimaBhutto pic.twitter.com/Lx3GYdC3Lo
— Aftab Khaskheli (@aaftabkhaskheli) May 29, 2019
فاطمہ بھٹو شاعرہ اور ادیب ہیں اور وہ پاکستان ، امریکا اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔1997ء میں پندرہ برس کی عمر میں فاطمہ بھٹو کا پہلا شعری مجموعہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان سے شائع ہوا تھا۔