site
stats
پاکستان

پاکستان میں گردش کرتی افواہیں افسوسناک ہیں، فاطمہ بھٹو

لندن : فاطمہ بھٹو نے اپنے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی پُرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گردش کرتی افواہیں افسوسناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے سرپرائز دینے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرنا شروع ہوگئیں ۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر فاطمہ بھٹو نے ٹوئیٹ کیا، اپنے ٹوئٹر پیغام میں فاطمہ بھٹو نے تمام افواہوں کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں سے کہا کہ پاکستان میں گردش کرتی افواہیں افسوسناک ہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں۔

یاد رہے کہ 25 دسمبر کو  کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں تاہم کافی عرصے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا تاہم ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top