جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

فاطمہ آفندی اور رابعہ کلثوم کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی اور رابعہ کلثوم کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں، سجادل پال اور رابعہ کلثوم کو شکیرا کے مشہور گانے ’واکا واکا‘ کو گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دیسی ابو، بیٹا انکل کو گانا سنا کے دکھاؤ۔‘

اداکارہ نے ویڈیو میں لکھا کہ ’پاکستانی ڈھولکی کچھ اس طرح ہوتی ہیں‘ ساتھی ہی تینوں اداکار ’واکا واکا‘ کو دلچسپ انداز میں گنگنا بھی رہے ہیں۔

فاطمہ آفندی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ آفندی اور رابعہ کلثوم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اداکارائیں اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ ڈرامہ سیریل بیٹیاں میں انہوں نے ’فضا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

رابعہ کلثوم بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی کی بہن ’نیلو‘ کا کردار نبھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں