منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

مادر ملت فاطمہ جناح کی آج 58 ویں برسی منائی جا رہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 58 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 58 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مزار قائد کے احاطے میں واقع محترمہ کی قبر پر عوام الناس حاضری دے کر فاتحہ خوانی کریں گے۔

تحریک پاکستان میں قائداعظم کی ہر قدم پر مدد کرنے والی فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد بھی سیاسی خدمات جاری رکھیں۔ وہ متحدہ پاکستان کی قائد حزب اختلاف اور صدارتی انتخاب میں امیدوار بھی رہیں انہوں نے قدرتی آفات کے مواقع پر بھی ملک بھر کے دورے کیے اور عوام کی دلجوئی کی۔

متحدہ پاکستان کے اتحاد کی علامت محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو کراچی میں اپنے ذاتی گھر موہٹہ پیلس میں انتقال کر گئیں، انہیں مزار قائد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا جہاں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سمیت تحریک پاکستان کے دیگر اکابرین بھی آسودہ خاک ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں