بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی ایم بی بی ایس کلاسز ایک ہفتے کے لیے معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (18 فروری 2026): میڈیکل طالبہ کی مبینہ خود کشی کے واقعے کے بعد فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی ایم بی بی ایس کلاسز ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی گئی ہیں، ایف جے ایم سی کی انڈر گریجویٹ کلاسز 18 سے 24 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ایم بی بی ایس پروگرام کی تمام کلاسز بند رہیں گی، سوگ کے باعث کالج میں تدریسی شیڈول عارضی طور پر متاثر رہے گا۔

متعلقہ شعبہ جات، رجسٹرار اور امتحانی کنٹرولر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق طلبہ کو آئندہ شیڈول سے متعلق ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی، کلاسز کی بندش کا اطلاق آج 18 فروری سے فوری طور پر ہوگا۔

لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی

یاد رہے کہ لاہور کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے ایک طالبہ نے چھلانگ لگا کر جان لے لی ہے، 22 سالہ فریحہ نے ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طالبہ کے سر میں گہری چوٹ آئی تھی، متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں