خیر پور : فاطمہ قتل کیس کےمرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ بڑی پیرنی کا وڈیو بیان سامنے آگیا ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے، بچیاں دو دو ماہ فیاض شاہ کے گھر رہ کر آتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق رانی پور کے پیر کے گھرملازمت کرنے والی فاطمہ کےقتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ بڑی پیرنی کا وڈیو بیان سامنے آگیا۔
صحافیوں کے سوالات پر بیٹے کے سسر فیاض شاہ پر برس پڑیں اور الزمات لگاتے ہوئے کہا کہ بچیاں دو دو ماہ فیاض شاہ کے گھر رہ کر آتی تھیں، ہمیں کیا معلوم۔
ویڈیو میں اسدشاہ کی والدہ دھمکی آمیز گفتگو کرتی رہی اور بچیوں پر بھی الزامات لگاتی رہی۔
مرکزی ملزم اسدشاہ کی والدہ بڑی پیرنی کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے، ملک کی کسی بھی لیبارٹری سے اسد شاہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایاجائے۔
بڑی پیرنی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی فاطمہ پر تشدد ہوتے نہیں دیکھا، اجالا اور ثانیہ پہلے فیاض شاہ کے پاس رہتی تھیں، اس نے دونوں کو اپنی بیٹی حنا شاہ کا دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ فاطمہ 3 ماہ پہلے فیاض شاہ کے پاس تھی، وہ جب ہمارے پاس آئی تو بیمار تھی ، تحقیقات کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔