جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

فاطمہ قتل کیس: پیروں نے دھمکیاں دینے کے لیے ڈاکوؤں کا سہارا لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: رانی پور میں فاطمہ قتل کیس کے مجرم پیروں نے ورثا کو دھمکیاں دینے کے لیے ڈاکوؤں کا سہارا لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے گھر کام کام کے دوران تشدد کا شکار ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کے ورثا کو ڈاکوؤں نے دھمکیوں والا ویڈیو بیان بھیج دیا۔

پیروں نے دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کروادیا، ڈاکوؤں نے ہاتھوں میں جدید ہتھیار لےکر ویڈیو بنا کر ورثا کو بھیج دی۔

ویڈیو بیان میں ڈاکوؤں نے کہا کہ پیروں کی حویلی اور  پیروں کا جس نے بھی نام لیا ان کی خیر نہیں، پیروں کی حویلیوں کی ہم خود حفاظت کریں گے۔

دوسری جانب کمسن ملازمہ فاطمہ کے چچا  کا کہنا تھا کہ اسد شاہ کا سسر دھمکیاں دے رہا ہے، فیاض شاہ نے کہا میری بیٹی کی ویڈیو وائرل کی تمہیں دیکھ لیں گے۔

فاطمہ کے چچا نے مزید کہا کہ  پیر فیاض شاہ کو بھی گرفتار کیا جائے، مقدس گھرانہ سمجھ کر بچیوں کو پیروں کےگھر چھوڑا تھا، ہمیں کیا معلوم تھا پیر ہمیں بچی کی لاش دینگے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں