پیر, جون 8, 2026
اشتہار

چاہتے ہیں ویمن لیگ بھی شروع ہو، فاطمہ ثنا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 فروری 2026): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ پاور ہیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ویمن لیگ کا بھی آغاز ہو۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کراچی میں قائم کیمپ کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان کا کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیمپ میں زیادہ کام ویمنز کھلاڑیوں کی فٹنس پر کیا ہے، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں تاکہ ورلڈکپ کی تیاری کرسکیں۔ نوجوان کرکٹرز کو تجربہ دینا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ پاور ہیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے جبکہ دو نئے فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ اسٹرائیک روٹیشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو کوچز نے محنت کروائی ہے۔ پریشر ہینڈلنگ سکھائی گئی ہے تاکہ مشکل صورتحال کو Face کرسکیں۔

آسٹریلیا کو ورلڈ کپ سے پہلے ایک اور دھچکا

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ماضی میں فارمیٹ گیم مختلف تھا اور ہمارے اسکواڈ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ ایسی گیم کھیلنا ہے جس سے مخالف ٹیم پر دباؤ بنایا جاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں