ممبئی: بالی وڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ جلد ایک اور خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے فاطمہ ثنا عامر خان کے بعد ایک اور خان کی ہیروئن بنیں گی.
دنگل اور ٹھگز آف ہندوستان میں کام کرنے والی فاطمہ ثنا فلم تانترک کا حصہ ہیں، جس میں ہیرو کے کردار کے لیے پہلے ابھشیک بچپن کا نام زیر غور تھا، مگر اب فلم سازوں نے سیف علی خان سے رابطہ کر لیا ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوگا، فلم تانترک بنیادی طور پر ایک ہارر فلم ہے، جسے مزاح کے تڑکے کے ساتھ پیش کیا جائے گا.
خیال رہے کہ فاطمہ ثنا کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم کو ہندوستانی تاریخ کی ناکام ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے.
یاد رہے کہ فاطمہ ثنا اس وقت راج کمار راؤ کے مدمقابل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ہدایت کار انوراگ باسو ہیں.