ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

فاطمہ ثنا کا خوفناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل میں کردار کیلئے وزن بڑھانے کے بعد انہیں خوفناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فاطمہ ثنا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ فلم دنگل کے لیے وہ روزانہ 2,500 سے 3,000 کیلوریز لیتی تھیں، جب شوٹنگ ختم ہوئی تو انہوں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادی رہ گئیں جس سے ان کا تعلق خوراک کے ساتھ بے حد الجھ گیا اور وہ کھانے کی بیماری ’بلومیا‘ میں مبتلا ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق فاطمہ نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا آیا جب وہ دو دو گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھیں اور بعد میں خود کو قے کرنے پر مجبور کردیتی تھیں تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوسکیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہا تھا، کبھی میں بہت زیادہ کھاتی تو کبھی خود کو کھانے سے بالکل روک دیتی۔

اداکارہ کے مطابق وہ شدید ذہنی دباؤ اور احساسِ جرم کا شکار رہیں اور انہیں کافی وقت لگا یہ سمجھنے میں کہ مسئلہ صرف کھانے کا نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی ہے۔

سلمان خان کے قریبی دوست کو بشنوئی گینگ نے دھمکی دے دی

اداکارہ نے کہا کہ اب وہ اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہیں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں