پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ میں منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں جبکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
آل راؤنڈر کو برمنگھم فینکس نے وائلڈ کارڈ ڈرافٹ میں پک کیا ہے۔
فاطمہ کو آسٹریلیا کی لوسی ہیملٹن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ انہیں لیگ کھیلنے کے لیے 15 ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں فاطمہ ثناء کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باجود پاکستان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری شکست
پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار تھی اور ایک وقت پہ 50 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن فاطمہ ثناء نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔
ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی پہلی نصف سنچری بھی تھی۔
تاہم فاطمہ ثنا ایک ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی کپتان بن گئیں۔


