ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

فاطمہ ثنا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان فاطمہ ثنا نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی تیز ترین ففٹی بنا دی۔

کپتان نے صرف 15 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری اسکور کی ہے۔

بھارت کی ریچا گھوش نے 2024 میں ویسٹ انڈی کے خلاف 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 223 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا ہے۔

فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عائشہ ظفر 45، سائرہ جبین 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ منیبہ علی نے 22 اور ارم جاوید نے 29 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے ویمنز کی جانب سے مبھیرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے ویمنز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں