اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

آئی سی سی نے فاطمہ ثنا کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی ویڈیو شیئر کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو جذباتی اور مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں کپتان کے ساتھ مداحوں کو سیلفی بنواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کے بہت سارے جذبات۔‘

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ میں منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں جبکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

یہ پڑھیں: فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے منتخب

آل راؤنڈر کو برمنگھم فینکس نے وائلڈ کارڈ ڈرافٹ میں پک کیا ہے۔

فاطمہ کو آسٹریلیا کی لوسی ہیملٹن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ انہیں لیگ کھیلنے کے لیے 15 ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باجود پاکستان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم فاطمہ ثنا ایک ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی کپتان بن گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں