لاہور: قومی ویمنز ٹیم کی کرکٹر نے پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کو انوکھے انداز میں خوش آمدید مداحوں کے دل جیت لئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری ویڈیو پر ویمنز ٹیم کی کرکٹر فاطمہ ثنا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
پی سی بی کی جانب سے سترہ سال بعد پاکستان پہنچنے پر انگلینڈ کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے۔
فاطمہ ثنا نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جی آیا نوں ‘، ساتھ ہی انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کو ٹیگ بھی کیا۔
جی آیاں نُوں @englandcricket 💐💐
Can't wait for this historic tour to start and for one of my favorites @jimmy9 to bowl again on Pakistan soul. Exciting times 🤩🤲🏼🇵🇰 https://t.co/REgs1vaFCB— Fatima Sana Khan (@imfatimasana) November 27, 2022
انگلش ٹیم کی پاکستان آمد پر فاطمہ ثنا نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب اس تاریخی دورے کے میچز شروع ہوں گے اور کب میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک جیمز اینڈرسن کو پاکستانی سرزمین پر بولنگ کرتا دیکھوں گی۔
اپنے جذباتی بیان کو فاطمہ ثنا نے جیمز اینڈرسن کو مینشن بھی کیا۔
واضح رہے کہ سترہ سال بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی
برطانوی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے جس کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر کو ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔