تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرسمس پر مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ پہننا حرام ہے، فتویٰ جاری

جکارتہ : انڈونیشیا کے علما کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے کہ کرسمس پر مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں اس کی اجازت نہیں۔

انڈونیشی علماء کونسل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسمس پر عیسائیوں کو جشن منانے کا حق ہے اور لوگوں کو اسکا احترام کرنا چاہیئے، لیکن اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ حرام ‘ہے، اسلام میں اس کی اجازت نہیں جبکہ مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام قرار دیا گیا ہے ۔

fatwa

فتوے میں علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر نگرانی کرے اور ایسے کاروباری افراد کو گرفتار کرکے سزائیں دے، جو مسلمانوں کو کرسمس سے متعلق لباس پہننے پر اکساتے ہیں یا مجبور کرتے ہیں۔

اس فتوے کے بعد اسلام پسندوں کے گروپ ”اسلام ڈیفینڈرز فرنٹ“ کے اراکین نے 200پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملک کے دوسرے بڑے شہر سرابیا میں ایک شاپنگ مال پر چھاپہ مارا اور دکانوں کی چیکنگ کی کہ کوئی دکاندار سانتا ہیٹ یا دیگر ایسے ملبوسات خریدنے کے لیے خریداروں پر دباﺅ تو نہیں ڈال رہا۔

fatwa-2

جکارتہ پوسٹ کے مطابق کچھ کاروباری اداروں میں چھٹی کے موسم میں سانتا ٹوپیاں پہننا تمام ملازموں کیلئے ضروری ہوتا ہے، جن میں بہت سے مسلمان، عیسائی بھی اس جشن میں شامل ہوتے ہیں۔

پولیس نے فتوے پر عملدرآمد کروانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی بھی گروپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو تشدد کے ذریعے اس فتوے پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کرے گا، کیونکہ یہ فتویٰ کوئی قانون نہیں ہے

فتویٰ کے بات ملک بھر میں یہ بحث چھٹ گئی ہے کہ کیا اداروں سانٹا ہیٹ پہننے کیلئے اپنے ملازمین سے پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔

اگرچہ فتوی میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ اسلام دوسرے کے مذہبی عقائد کے ایمان اور عبادت کے ساتھ الجھانے کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کو عیسائیوں کے حق کا احترام کرنا چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -