جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے قیادت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دے دیا.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری تحریک انصاف سے الگ ہوگئیں، وہ پارٹی کی پالیسیوں سے ناراض تھیں. فوزیہ قصوری کی جانب سے عمران خان کو ارسال کر دہ استعفے میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ اگر آپ کوقومی حکومت کا موقع ملے، تو تبدیلی کاوعدہ ضرورپوراکریں.

پی ٹی آئی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے عوام نے امیدیں وابستہ کیں، مگر 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی.

فوزیہ قصوری نے لکھا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی سفر شروع کرنے کا موقع دینے پر ممنون ہوں، امید ہے کہ آپ اقتدار ملنے کے بعد اپنا وعدہ پورا کریں‌ گے.

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین نے فوزیہ قصوری کا استعفیٰ قبول کر لیا. پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ان کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ ایک طویل عرصے سے فوزیہ قصوری پی ٹی آئی کی سرگرمیوں سے دور تھیں، نہ تو وہ جلسے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں، نہ ہی میٹینگز میں‌ شریک ہوتیں، جس کی وجہ روایتی سیاست دانوں‌ کی پارٹی میں شمولیت تھی. اب انھوں‌ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے اعلیٰ‌ قیادت نے قبول کر لیا.


نواز شریف عدلیہ اورفوج کےغیرجانب دار ہونے پر خفا ہیں: عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں