تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‏’ماں نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے‘‏

ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنانے والے قومی بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ ماں نے کہا تھا ‏کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم نے کہا کہ آج کی سنچری اپنے والدین کے نام کرتا ہوں میچ سے ‏پہلے والدہ سے فون پر بات ہوئی تھی ماں نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ والد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری اسکور کروں، ماں کی دعا ‏ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے ہمیشہ اپنے والد سے متاثر ہوا ہوں، زندگی میں اونچ نیچ ‏چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا والد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا ‏وقت ضرور آئے گا۔

فواد عالم نے کہا کہ اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے ‏پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مجھے ‏حوصلہ دیا یہ سلیبیریشن اسٹائل ترکش ڈرامہ ارتغل غازی سے متاثر ہوکر اپنایا ہے یہ سلیبیریش ‏اسٹائل اظہر علی کے ساتھ طے کیا تھا ہم دونوں نے سینچری بنانے پر یہ اسٹائل اپنانے کا فیصلہ ‏کررکھا ہے۔

بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ویسٹ انڈیز کو جلد از جلد آؤٹ کرنا ہے میزبان ٹیم کو کم سے ‏کم رنز پر آؤٹ کردیا تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے وکٹ آسان تھی نہ موسم، میچ کے ‏پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا۔

Comments

- Advertisement -