گال: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم نے 24 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز بنانے کا سنگِ میل بھی عبور کرلیا ہے۔
فواد عالم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک رن لیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔
بیٹر کو میچ سے قبل سنگِ میل تک پہنچنے کیلئے 14 رنز درکار تھے۔ 36 سالہ کھلاڑی نے اب تک 18 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، 5 سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی بدولت ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک ایک ہزار 10 رنز بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs for @iamfawadalam25 💫#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ODC3sX70q3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2022