منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

ابرار احمد کو کیوں باہر بٹھایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اسپنر ابرار احمد کو ورلڈکپ کے بعض میچوں میں نہ کھلانے پر ٹیم منیجمنٹ پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جب ابرار جیسے بولرز کی ضرورت تھی تو انہیں باہر کر دیا گیا لیکن بیٹرز اور آل راؤندرز کو آپ نے ڈراپ نہیں کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس نے کہا کہ عثمان طارق کے ساتھ ابرار احمد نہیں کھیل سکتے؟

فواد عالم نے ابرار احمد کی سری لنکا کے خلاف 23 رنز کے عوض 3 وکٹوں پر کارکردگی کا سراہتے ہوئے کہا کہ یہی بولنگ مطلوب تھی لیکن آپ نے ایسے بولر کو باہر بٹھائے رکھا، اس کا جواب کون دے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ بابر احمد جیسے اسپیشلسٹ بولر کو باہر بٹھانے پر جوابدہ کون ہے؟ یہ کپتان، کوچ یا منیجمنٹ کی ذاتی ٹیم نہیں ہے بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں