اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

اب تو کھبے بھی نہیں تھے پھر۔۔۔۔، سینئر کرکٹر کا سلمان آغا پر کڑا وار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (30 ستمبر 2025) ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین ناکامی پر کھلاڑیوں بالخصوص کپتان سلمان علی آغا کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

حال ہی میں یو اے ای میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے لگاتار تین میچز ہار کر ایک ہی ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم سے تین شکستوں کا منفی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس میں کھیلا گیا فائنل میچ بھی شامل ہے۔

پہلے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کے شاندار آغاز کے بعد پاکستانی بیٹنگ کے ناکام ہونے اور صرف 33 رنز پر 9 وکٹیں گنوانے، اس کے بعد 146 رنز کے دفاع میں پاکستانی بولرز کی جانب سے بہترین بولنگ کے باوجود کپتان کے بولنگ تبدیلی کے غلط فیصلوں کے باعث جیتا ہوا میچ طشتری میں رکھ کر بھارت کو دینے پر پاکستانی شائقین کرکٹ اور کرکٹرز سخت برہم ہیں۔

ایک نجی ٹی وی شو میں ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فائنل میں شکست کا ذمہ دار کپتان سلمان علی آغا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب صائم اور ابرار کے اوورز باقی تھے تو اور وہ موقع کی مناسبت سے بہترین بولنگ بھی کر رہے تھے تو حارث رؤف کو لانے کی کیا ضرورت تھی۔

انہوں نے سلمان علی آغا کے بھارت کے خلاف بولنگ نہ کرنے پر گہرا طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو کھبے بھی نہیں تھے، پھر کپتان کیوں بولنگ کے لیے نہیں آئے۔ کیا انہوں نے یو اے ای جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ہی بولنگ کرنی تھی، انڈیا کے خلاف نہیں کرنی تھی۔ یہ تو بہترین وقت تھا آپ کے بولنگ کرنے کا۔

’’محمد نواز کو اوور اس لیے نہیں دیا کہ دو کھبے بیٹنگ کررہے تھے‘‘

فواد عالم نے کہا کہ آپ نے حارث رؤف کو اس پریشر کے دوران اوور دے کر جیت کا پورا مومنٹیم پاکستان سے بھارت کی جانب شفٹ کر دیا۔ اس اوور میں 17 رنز بنے اور اس کی وجہ سے ابرار جس اس وقت اچھی بال کر رہا تھا، اس کا اینڈ بھی چینج ہوا اور اسی وجہ سے اس کو بھی 11 رنز پڑ گئے۔

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے؟ بڑی خبر

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں