منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

’بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش کرسکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش کرسکتا ہے۔

نکتہ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ بنگلادیش اپنی مطلب کی وکٹیں بناتا ہے، ٹخنے سے اوپر گیند نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں رنز کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا، بیٹرز کو مشکلات پیش آتی ہیں، جتنے بھی آپ کے کھلاڑی گئے ہیں ان کے میچز ہی دس سے گیارہ ہیں اور تجربہ بھی نہیں ہے۔

فواد عالم نے کہا کہ اگر یہ اچھا کھیل کر آجائیں اور جیت جائیں بڑی بات ہوگی، رضوان اور صاحبزادہ فرحان نے اچھی پرفارمنس نہیں دی تو ہمارے لیے میچز جیتنا مشکل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش بھی کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نجم الحسن شنٹو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیف حسان 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، تنزید حسن نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لٹن داس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں