تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کس بولر کے سامنے کانپیں ٹانگیں؟ فواد عالم نے بتادیا

کچھ بولرز ایسے ہوتے ہیں جن کا سامنا کرنے سے بلے باز گھبراتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوبارہ اس سے سامنا نہ ہو۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بھی کیریئر میں اپنے لیے خطرناک بولر سے متعلق سوال کا جواب دے دیا، فواد عالم پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق کے ہمراہ مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اس دوران شو میں کرکٹ کے شوقین اور بابر اعظم کے ساتھ مالٹن وائٹ کلب میں کھیلنے والے وکی چوہدری بھی شریک تھے جنہوں نے فواد سے سوال کیا کہ ایسا کون سا بولر ہے جس کے سامنے آپ کی کانپیں ٹانگیں ہوں؟

اس کے جواب میں فواد نے بتایا کہ کانپیں نہیں ٹانگیں لیکن کچھ بولر ایسے ضرور ہوتے ہیں جنہیں کھیلنے میں مزا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر شان ٹیٹ ایک ایسے ہی بولر ہیں جنہیں آسٹریلیا میں پہلی بار کھیلا تو اس وقت میں نے صرف ٹیٹ کی 2 بالز ہی کھیلی تھیں کہ اوور ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ شان ٹیٹ ایک تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا لیکن ایسے بولر کو دیکھ کر یہی ہوتا ہے کہ انسان کا دوبارہ سامنا نہ ہو۔

وکی نے دوسرا سوال کیا کہ کوئی ایسا بولر جو آپ کو حلوہ لگا ہو ؟ اس پر فواد نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ کسی ٹیم کے چند بولرز جہاں خطرناک ہوتے ہیں وہیں یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ان کے کچھ بولرز ایسے ہیں جن پر اٹیک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ نہیں سوچا جاسکتا ہے کہ بولرز حلوہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -