قومی کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ اسٹرائیک ریٹ کا بول بول کر بابر اعظم کی کرکٹ بھلا دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ بابر اعظم نے بھارت کے خلاف جو شاٹ کھیلا اسے دیکھ لیں کہ اسٹرائیک کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہیں بابر اعظم ہوتا تو ٹھنڈے دماغ کے ساتھ آرام سے کھیلتا، اسے پتا تھا کہ میچ کو آگے لے کر جانا ہے اور ابھی کھیلتے رہنا ہے۔
فواد عالم نے کہا کہ اگر بابر بیٹنگ کرنے آتا ہے اور ایک ڈاٹ بال کھیل لے تو وہ سوچ رہا ہوتا ہوگا کہ وہ میرے بارے میں یہ بات کررہا ہوگا، مانیں یا نہ مانیں یہ فیکٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر کو معلوم ہے کہ ٹی وی پر میرے خلاف باتیں ہورہی ہوں گی۔
یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اور شاہین کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
اس سے قبل بھی محمد یوسف پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور اب ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف معمولی کامیابیوں پر انحصار مزید نہیں چل سکتا۔
واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


