فواد عالم کی اور سنچری، منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

قومی ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا، وہ ٹیسٹ کیریئر میں ابتدائی 4 نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے بیٹسمین بن گئے۔
ہرارے ٹیسٹ میں فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری تھی۔ وہ 103 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سنچری کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔ 55 سالوں میں فواد عالم وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی 4 ففٹیز کو سنچریوں میں بدل دیا۔
Fantastic Fawad is the first Asian and sixth batsman overall to convert his first four Test 50s into 100s.#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jfHzdqo5kR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 30, 2021
بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 10 میچوں میں مجموعی طور پر 4 سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو انہوں نے سنچری میں بدل دیا۔
https://twitter.com/ICC/status/1388162101290491908?s=20
فواد عالم نے رواں سال میں دوسری سنچری بنائی ہے جب کہ گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 3 بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔