تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

بچوں سے متعلق سوال پر فواد چوہدری پروگرام آف دی ریکارڈ میں آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد: دوران حراست کس کی یاد آتی تھی؟ سینیئر اینکر پرسن کاشف عباسی کے سوال نے فواد چوہدری کو آبدیدہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نے اپنی رہائی کے بعد اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں شرکت کی اور دوران حراست گزرنے والے شب و روز کی کہانی بیان کی۔

پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ بچے جب جیل میں ملنے آئے تو آپ کا کیا ردعمل تھا؟ میزبان کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما آبدیدہ ہوگئے اور رندھائی آواز میں جواب دیا کہ بہت برا لگا ،تنہائی میں بچوں کی یاد آتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے اپنی گرفتاری کا مکمل احوال بتا دیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پڑجاتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کاشف عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چلیں چھوڑیں، یہ وقت بھی گزر ہی گیا۔

پروگرام کے میزبان نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ گرفتاری کے دوران کسی حکومت شخصیت کا فون آیا جس پر انہوں نے کہا کہ کافی فون آئے کوئی ایک نام نہیں بتاسکتا،سینئرلیول پرانہوں نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ہمارا اس سےکوئی تعلق نہیں۔

کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کیا راناثنااللہ کا فون آیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اپنا کام کررہے ہیں۔

Comments