تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان ہی فیصلے کرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ‌ سسٹم کا حصہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی تمام فیصلے کرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ بھی سسٹم کا حصہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت پوری دنیا میں تاثر پھیلاتا ہے کہ پاکستان میں ہر کام فوج کے کہنے پر کیا جاتا ہے، یہ بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان وزیراعظم ہیں اور وہ ہی تمام فیصلےکرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سسٹم کا حصہ ہے اور ہمارے اُس کے ساتھ بہت اچھےتعلقات ہیں‘۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ’زیادہ ترلاپتہ افراد رضا کارانہ طور پرافغانستان چلے گئے ہیں،  کسی بھی واقعے کا آئی ایس آئی پر الزام عائد کرنا مغربی میڈیا میں فیشن بن چکا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے حوالے سے پاکستان آزاد ملک ہے،  یہاں پر آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ بلاگر اور صحافی پر ہونے والے حملے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ’امیگریشن حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگوں کی طرف سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کانام لینےکی تاریخ رہی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -