تازہ ترین

کرونا وائرس کی ویکسین پر تحقیق، فواد چوہدری نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین پر تحقیق کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس نے ڈاکٹر عطا الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو کروناویکسین اور اس سےمتعلقہ دیگر امورپر تحقیق کرےگی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عالمی تحقیقی اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی اس کے علاوہ کمیٹی سائنس فاونڈیشن  ڈیٹا ریسرچ شروع کررہی ہے کیونکہ ہمیں کئی سوالات کےجواب تلاش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 932 تک پہنچ گئی، سندھ میں 407، پنجاب 281، بلوچستان 110، خیبرپختونخواہ 38، گلگت بلتستان 80، اسلام آباد 15 اور آزاد کشمیر میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 7 اموات ہوئیں جبکہ 6 مریض صحت یاب بھی ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -