تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات میں 50 فیصد بہتری آگئی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر آئے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارے تعلقات میں 50 فیصد بہتری آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ہم نے سوچا ہی نہیں تھا، ہم تو اعتماد کے ووٹ کی بات کر رہے تھے جس کے لیے آج بھی پُرامید ہیں، کچھ ارکان کا انتظار ہے پھر صدر مملکت عارف علوی سے درخواست کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجموعی طور پر ہمارے ڈی نوٹیفائی ارکان کی تعداد 81 ہوگئی، تمام حلقوں پر عمران خان لڑیں گے یہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، دیکھتے ہیں سپریم کورٹ استعفوں سے متعلق کیا فیصلہ دیتی ہے، ایوان میں ہمارے 41 لوگ رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو اسمبلی جا کر تھک گئے روزانہ کہتے ہیں استعفے منظور کریں، ارکان بار بار اسمبلی جا کر استعفے منظو کرانے کی بات کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ لوگ عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، آج عمران خان کے ساتھ 60 فیصد لوگ کھڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -