تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ٹیکنالوجی آنے کے بعد سے مرد اور عورت کی سبقت ختم ہوگئی، فواد چوہدری

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صادقین جیسے آرٹ ورک ہم دنیا کو نہ دکھا سکے، ٹیکنالوجی آنے کے بعد سے مرد اور عورت کی سبقت ختم ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’فرئیرہال میں صادقین صاحب کا فن دیکھ کرحیران ہوگیا، ہرکوئی صادقین نہیں بن سکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس طرح کےآرٹ ورک ہم دنیا کو نہیں دکھا سکے‘۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں ہزاروں سال تک مردوں کو برتری حاصل رہی،  جب سے ٹیکنالوجی آئی مرداور عورت کی سبقت ختم ہوگئی ہے‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’دنیا اب تیزی سے بدل رہی ہے، میری بیٹی فائٹر پائلٹ بننے کی خواہش مند ہے اور وہ بنے گی، فرق بس یہ ہے کہ افسوس ہم دنیا سے پیچھے چل رہے ہیں‘۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’1980 کے بعدہم فلموں کی دنیا میں پیچھے چلے گئے، اب پاکستان میں بہت اچھے ڈرامے بنائے جارہے ہیں، لیکن ہم  اپنا مواد نیٹ فلیکس پر نہیں لا سکے‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ملک کا سیاسی ماحول اداروں کی ترقی یا تنزلی کا فیصلہ کرتا ہے، جو ملک  ترقی کرتے ہیں ان کا شعبہ فلم، ڈرامہ اور ادب بھی  ترقی کرتے ہیں‘۔

’پاکستان میں خرابی تب شروع ہوئی جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا، امریکا کےکہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کیلئےپاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، جن معاشروں میں برداشت کی بجائے انتہا پسندی کو فروغ دیاجائے وہ تنزلی کاشکار ہوتے ہیں‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں مودی کی حکومت میں بھی انتہاپسندی کو فروغ  دیا جا رہا ہے، آپ دیکھیں گے بھارت میں انتہا پسندی کا اثر معاشرے کے ہر شعبے پر پڑےگا، افغانستان میں ایک بار پھر حالات خراب ہورہے ہیں، وزیراعظم کانظریہ ہے کہ ہم نےکسی اورکی لڑائی میں حصہ نہیں لینا‘۔

Comments

- Advertisement -