اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، نئے پاکستان کی جانب جو سفرشروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے اپنے وعدے کے مطابق پنجاب کی 11 تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، اب ملک بھر میں50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ وہ وعدے جو تحریک انصاف نے کئے تھے صرف انتخابی وعدے تھے ان کو عیاں ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں میں52 ارب روپے کی درخواستیں آچکی ہیں جس کے بعد 12 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں، انشااللہ نئے پاکستان کی جانب اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی چلی جائیں گی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں