منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

پاتال تک عائشہ گلالئی کا پیچھا کریں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرے گی، پاتال تک عائشہ گلالئی کا پیچھا کریں گے، ان کا ایک دن بھی اسمبلی میں رہنا پی ٹی آئی کی خواتین کی حق تلفی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست مسترد ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ
الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھروہی کیا جو چیف الیکشن کمشنرکرتے آرہے ہیں، خاتون نے پورے میڈیا کے سامنے کہا وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی پرتحریک انصاف کےالزامات سب کےسامنےہیں، عائشہ گلالئی کاپارٹی سےالگ ہونے کا بیان بھی سب کے سامنے ہے ، آرٹیکل63ای کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کی خیرات میں دی گئی سیٹ سے چمٹی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ خبریں ہیں الیکشن کمشنرکے قریبی رشتے داروں کونوکری دی گئیں، معلوم ہوناچاہئےاس پرسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کا کیا کہنا ہے، ایسےمعاملات ہیں توسیکریٹری الیکشن کمیشن کووضاحت دینی چاہئے، الیکشن کمیشن میں پروٹوکول کس چیز کے لگے ہوئےہیں، الیکشن کمیشن کو ایسے بند کیا گیا ہے، جیسے وہ خفیہ ایجنسی کا دفتر ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنراپنےاثاثےکیوں ڈکلیئرنہیں کررہے، عائشہ گلالئی کےمعاملے پر پاتال تک جائیں گے، اپیل کریں گے،عائشہ گلالئی کوسیٹ پرقابض نہیں رہنے دیں گے، جھوٹ سےمتعلق وضاحت آکسفورڈڈکشنری نےعائشہ گلالئی سے کی، جس کواپنی عزت کی پرواہ نہ ہووہ کسی پرکچھ بھی الزام لگاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو مکاجنگ کے بعد یاد آئے اسے اپنے منہ پرمارناچاہیے، عمران خان اور جہانگیر نے سینیٹ نہ آنے کی پارلیمانی پارٹی سے اجازت لی تھی، عائشہ گلالئی کوڈی نوٹیفائی نہ کرناآئین کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کے انتخاب میں گلالئی نےپارٹی کے برخلاف عمل کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کےایک ایک روپےکاحساب عدالت میں دےدیا، جہانگیرترین کابھی ایک ایک روپےکاحساب عدالت میں دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کاالیکشن کمیشن پراعتماد نہیں ہوگا تو الیکشن کیسےکرائیں گے، الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے،سیاسی جماعتوں سےنہیں ملتے، الیکشن کمیشن صحافیوں اورسیاستدانوں کےلئےکھلاہوناچاہیے، چیف الیکشن کمشنربتائیں وہ اتنی مہنگی گاڑی کےمستحق ہیں بھی یانہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں