ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

این اے 240 میں ری پولنگ ہوئی تو ضرور حصہ لیں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کراچی کے حلقہ این اے 240 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، این اے 240 میں ری پولنگ ہوئی تو ضرور حصہ لیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مہنگائی کے خلاف عوام کا کل کا احتجاج بڑا زبردست رہا، عوام 36 گھنٹے کے نوٹس پر سڑکوں پر نکلی، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سےمعیشت خراب ہورہی ہے اگر مہنگائی نہ رکی تو گلی محلوں میں فساد ہوگا اور عوام سڑکوں پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر گلی محلوں میں فساد ہوئے تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، یہ نہ ہو لوگ ایوانوں میں بیٹھے افراد کو اٹھا کر باہر پھینکے، حکومت کو چاہیے کہ معاملات کو حل کی طرف لے کر جائے، حکومت معاملات کے حل کا ادراک نہیں کریگی تو مزید بگاڑ آئے گا۔

- Advertisement -

فوادچوہدری نے کہا کہ ہم احتجاج میں ہی جائیں گے اور اس میں اضافہ ہوتا جائے گا، ہم چاہتےہیں لانگ مارچ کی طرف نہ جائیں لیکن اور کوئی راستہ نہیں، ہم عسکری گروپ بنا کر گلی محلوں میں لڑائی نہیں چاہتے، پی ٹی آئی کوئی شدت پسندجماعت نہیں ہے،  لیکن مین اسٹریم پارٹی کو دیوار سے لگائیں گے تو ردعمل بھی آئے گا، پولیس ریڈ زون میں لوگوں کے گھروں میں گھسی ہے،  24، 25 مئی کو جو واقعات ہوئے سب کو پتہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اس وقت قوم اور ملک کا سوچ رہے ہیں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، کیا ایسے ملک چل سکتا ہے، عمران خان جب اقتدار میں آئے تو اس وقت بھی معیشت خراب تھی، لیکن سعودی عرب، چین سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی مدد کی، اس وقت کوئی بھی ملک 6،8 ماہ والی حکومت کی مدد نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تین دوست ممالک نے آئی ایم ایف کے بغیر پیسے دیئے تھے، کوئی بھی ملک کسی ایک سالہ حکومت کیساتھ تعلقات بڑھائےگا، سعودی عرب یہ گئے وہاں جو واقعہ ہوا ظاہر ہے وہ بھی حالات دیکھتے ہیں،

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا میں اب باتیں ہورہی ہیں کہ پاپولر لیڈرشپ ہٹا کر غلطی کردی ہے، جو کچھ کیاگیا ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے بطور احتجاج دیئے تھے، دیکھ لیں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تو کیا ہوا، این اے 240 میں ٹرن آؤٹ دیکھ لیں عوام نے مسترد کردیا ہے، این اے 240 میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسی لیے مطالبہ کررہے ہیں این اے 240 میں دوبارہ الیکشن کرائیں، این اے 240 میں ری پولنگ ہوئی تو ضرور حصہ لیں گے، لیکن سیٹ جیتنے کے بعد پارٹی امیدوار قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں