تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

صدر،وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر،وزیراعظم، چیف جسٹس سمیت تمام شخصیات کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس کے علاوہ کابینہ یا کوئی بھی رکن صوابدیدی فنڈز استعمال نہیں کرسکتا۔

صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی ہدایت

یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اہم ایجنڈا صوابدیدی فنڈز کا خاتمہ تھا، نوازشریف نے21ارب روپے کے صوابدیدی فنڈزاستعمال کیے تھے، سابق وزیر اعظم نے اپنےایم این ایزکو30ارب کے فنڈز دیئے تھے، مجموعی طور پر نوازشریف حکومت نے51ارب صوابدیدی فنڈز خرچ کیے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ یہ قوم کاپیسہ ہے ایسے کیسےخرچ کیا جاسکتا ہے، وفاقی کابینہ نے صوابدیدی فنڈزختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  ماضی میں دیکھا  کہ نوازشریف کہتے تھے یہ پیسےآپ پروار دیئے، نواز شریف ہرضلع میں جاکر ایئرپورٹس کےاعلانات کررہے تھے۔

کابینہ یاکوئی بھی رکن صوابدیدی فنڈزاستعمال نہیں کرسکتا، صوابدیدی فنڈز ختم کرنے سےقومی خزانے کو فائدہ ہوگا، منصوبے پارلیمان میں زیربحث آئیں گےاور منظوری دی جائے گی، گزشتہ سال بجٹ سےالگ ایک ٹریلین ارب اضافی خرچ کیے گئے۔

حکام کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد

وزیراطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس سمیت تمام حکام کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد کردی ہے، اس کے علاوہ سرکارٹی وی کے ایڈیٹوریل بورڈ میں اپوزیشن کو بھی نمائندگی دینگے، جس کیلئے پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نواز اور ن لیگ کے احمد ملک کو شامل کررہے ہیں، دونوں رہنما اپنےقائدین کے ترجمان ہیں وہ بھی نظر رکھیں گے، وزارت کیڈ کو ختم کرنے پر غورکیا جارہا ہے، وزارت اطلاعات میں بھی اب نئی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ذاتی جہاز استعمال نہیں کریں گے، وزیراعظم سمیت تمام ممبران کلب کلاس میں سفرکریں گے، وزیر اعظم سمیت تمام حکام کا فرسٹ کلاس کا استحقاق ختم کردیا گیا ہے، ملک بھر میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کا خصوصی آڈٹ کیا جائیگا، لاہور، ملتان، فیصل آباد میٹرو سمیت کئی منصوبوں پراربوں لگائے گئے، بعض منصوبوں کو چلانےکیلئےاب بھی پیسے دینے پڑتے ہیں۔

ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کا وقت تبدیل کیا ہے، اب سرکاری دفاتر میں صبح9سے5بجے تک ڈیوٹی اوقات رہیں گے، پہلے جمعہ کی نماز کے بعد سرکاری ملازمین واپس ڈیوٹی پرنہیں آتے تھے، اب ان ملازمین کی موجودگی کیلئے سخت اقدامات کرینگے۔

Comments

- Advertisement -