تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ایرانی سفیر نے فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ثقافتی تبادلوں سے ایک دوسرے کی اقدار اور روایات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے ایرنی سفیر کے توسط سے ایرانی علماء کو رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے رحمۃ العالمین کانفرنس رواں ماہ 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے ۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی فلم انڈسٹری کا دنیا میں ایک اہم مقام ہے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافت کے فروغ کیلئے پاکستان کی جانب سے ایرانی فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں، فنکاروں کے تبادلے سے فلم اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں آپسی تجربے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔

ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے بھی فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں میڈیا کے شعبوں میں بھی تعاون ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -