پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمارے ساتھ بیٹھ کر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے بات کرے۔
فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آج رات تک ہم نگراں وزیر اعلیٰ کے دو نام تجویز کر دیں گے، اگر دو روز میں اتفاق نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن میں معاملہ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ اتفاق رائے سے کوئی بہتر نام سامنے آئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی منحرف رکن سے چیئرمین عمران خان ملاقات نہیں کریں گے، منحرف رکن پارٹی سیکرٹریٹ کو شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔