اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت آرہی ہے، فیس بک سےبات کی ہےاپنادفترپاکستان میں کھولے ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیاکی نوعیت تبدیل کررہے ہیں، کوشش ہےاشتہارات کی مدمیں پیسہ باہرنہ جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اخبارات کی بندش سے بےروزگاری کا مسئلہ ہورہا ہے، ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت آرہی ہے، فیس بک سے بات کی ہے اپنا دفتر پاکستان میں کھولے۔
[bs-quote quote=” اےپی پی کو ڈیجیٹل سروس آف پاکستان بنانے کا منصوبہ ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراطلاعات”][/bs-quote]
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیامیں خلا کم ہوتا جارہا ہے، ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں، پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات میں کمی آرہی ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیا کی نوعیت تبدیل کررہے ہیں، کوشش ہے اشتہارات کی مد میں پیسہ باہرنہ جائے۔
وزیراطلاعات نے کہا ہزاروں بچےمیڈیاکی ڈگریاں لےکرمارکیٹ میں آرہےہیں، اےپی پی کو ڈیجیٹل سروس آف پاکستان بنانے کا منصوبہ ہے اور میڈیا کوریگولیٹ کرنےکی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیاانڈسٹری کو مستقبل کیلئےریسرچ کرنا ہوگی، گزشتہ حکومت نےمیڈیابجٹ کوبہت زیادہ بڑھادیا تھا۔
مزید پڑھیں : بدلتے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے: فواد چوہدری
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں ریاست اور حکومت پر اعتماد بحال کروانا ہے، مستقبل کے بدلتے رجحانات پر نظر رکھنی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی۔
فواد چوہدری نے کہا تھا ’ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ آئیڈیاز کی جنگ ہے‘، سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے، مستقبل میں سنسر شپ حکومت کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔