اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ہر دس کشمیریوں پرایک فوجی تعینات کر رکھا ہے، جس کا نتیجہ نفرت کی صورت میں نکل رہاہے، کشمیریوں کادرد پاکستانی سب سے پہلےمحسوس کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوان صدرمیں یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کشمیراور کشمیریوں سے ہمارا دکھ درد کا رشتہ ہے، کشمیر کا معاملہ بھارت سے سنبھل نہیں رہا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نام نہادجمہوریت بےنقاب ہورہی ہے، بھارت کےبرعکس پاکستان مسئلہ کشمیرانسانی بنیادوں پردیکھتاہے، بھارت کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
کشمیر کا معاملہ بھارت سے سنبھل نہیں رہا
فوادچوہدری نے کہا کشمیریوں کےحقوق کےلیےان کےساتھ کھڑےہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ہر دس کشمیریوں پر ایک فوجی تعینات کررکھاہے، ملٹرائزیشن کانتیجہ نفرت کی صورت میں نکل رہاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہا کشمیر میں ہونے والے مظالم سے صرف نظر نہیں کرسکتے، بھارت کشمیرکوایک رقبےکےطورپردیکھتاہے، ہمارے دل کشمیریوں کےساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیرمیں جب کوئی تکلیف آتی ہےتو پوراپاکستان محسوس کرتاہے۔
کشمیرمیں جب کوئی تکلیف آتی ہےتو پوراپاکستان محسوس کرتاہے
اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا تھا اہل کشمیر کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی سختی سےمذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کشمیر میں بہتے خون کا نوٹس لے۔
خیال رہے بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے ، یوم یکجہتی کشمیرپردنیابھرمیں بھارت کی کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاج اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہار کیا جارہا ہے ۔
اسلام آبادمیں مرکزی تقریب میں شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی جبکہ کوہالہ پل اورمظفرآبادمیں ہاتھوں کی زنجیربناکرکشمیریوں سے یکجہتی کااظہار کیا گیا۔