تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

بڑی کمپنیوں کے اشتراک سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کریں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے لیے عالمی اداروں سے بات کر رہے ہیں، بڑی کمپنیوں کے اشتراک سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال میں اشتہارات کو بلا وجہ بڑھایا گیا، ہمارے میڈیا کا تقابل ترقی یافتہ ممالک کے میڈیا سے ہوتا ہے۔ میڈیا میں ہم سب سے زیادہ ڈی ریگولیٹڈ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہم اربوں روپوں کے قرضوں میں پھنسے ہوئے ہیں، حکومت کا کام نہیں لوگوں سے پیسے لے اور نجی کاروباری افراد کو دے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کریں۔ ’سوشل میڈیا بڑی کمپنیوں کے اشتراک کے بغیر ریگولیٹ نہیں ہوسکے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے لیے عالمی اداروں سے بات کر رہے ہیں، کبھی ایس ایم ایس چلتے تھے اب واٹس ایپ نے اسے ختم کردیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ہم تین میڈیم کی ریگولیٹری ایک اتھارٹی سے کرنا چاہتے ہیں، کچھ عرصے بعد مقامی ریگولیشن سے زیادہ عالمی ریگولیشن اہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا یونیورسٹی بنا رہے ہیں، کسی چینل یا فرم کو بند کرنا حل نہیں، خود کو تگڑا کرنا پڑے گا۔ ’مقابلے کی دنیا ہے، میڈیا میں جدت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے ریگولیٹری جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو‘۔

Comments