پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مینار پاکستان پر جلسے کے بعد پی ٹی آئی نے انتخابی مہم تیز کر دی، 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں بڑے جلسے کرنے کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں وزیرستان اور کراچی میں جلسوں کا اعلان کیا.

[bs-quote quote=”چوہدری نثار اور شہباز شریف کا ایک گروپ ہے، شاہد خاقان عباسی اپنے گیم میں‌ لگے ہیں، جلد یہ سب لوگ جیل میں ہوں گے، ن لیگ ایسی باتیں کرتی ہے، جیسے اپوزیشن میں یہ اور ہم حکومت میں ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قبائلیوں کے درد کو محسوس کرتی ہے، نائن الیون کے بعد قبائلیوں پر کسی نے توجہ نہیں دی، ہم قبائلی عوام کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ فاٹا سے متعلق مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں، ہمارے مؤقف کو اعلیٰ سطح پر تسلیم کیا گیا، پی ٹی آئی کے مؤقف پر سب اکٹھے ہوتے، تو فاٹا اب تک ضم ہوچکا ہوتا، مسلم لیگ ن نے فاٹاکے معاملات سے کھلواڑ کیا.

انھوں‌ نے سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہی ایون فیلڈ جائیداد کے مالک ہیں، وہ پوری عمر کے لئے نااہل ہوچکے، اب کسی سے آپ کا مقابلہ نہیں، مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں سے ہمیں معذرت بھی کرنا پڑتی ہے.

انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کا ایک گروپ ہے، شاہد خاقان عباسی اپنے گیم میں‌ لگے ہیں، جلد یہ سب لوگ جیل میں ہوں گے، ن لیگ ایسی باتیں کرتی ہے، جیسے اپوزیشن میں یہ اور ہم حکومت میں ہیں.

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہونے پر ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، اندرون سندھ میں جبر کی کیفیت ہے، لوگوں پر جعلی ایف آئی آر کردی جاتی ہے. 

فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی نے انتخابی امیدواروں سے درخواست لینے کی تاریخ میں 13 مئی تک توسیع کردی، پی ٹی آئی کا الیکشن مینجمنٹ سیل درخواستیں وصول کرے گا.


نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں