منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

فواد حسن فواد کے بعد حقیقی مجرموں کو بھی گرفتار کیا جائے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صاف پانی اسکینڈل کے پیچھے بھی شریفوں کا چہرہ ہے، معاملہ فواد حسن فواد تک محدود نہیں حقیقی مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فواد حسن فواد کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم ملکی تاریخ کے اسکینڈلز میں سے ایک ہے، فواد حسن فواد قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والے گروہ کے رکن ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا اصل کھرا شریفوں تک جاتا ہے، قومی خزانے پر جتنے بھی ڈاکے ڈالے گئے ان کے پیچھے شریفوں کا ہاتھ ہے، خاص مدت تک گرفتاری نہ کرنے کے فیصلے سے بھی رجوع لازم ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نوکر شاہی فواد حسن فواد جیسے عناصر سے پاک کریں تو انقلاب برپا ہوگا، اقتدار میسر آیا تو دیانتدار مہارت کے حامل افسران آگے لائیں گے۔

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ، نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد گرفتار

واضح رہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد نے بطور سیکریٹری وزیراعلیٰ اختیارات کا غلط استعمال کیا اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی چیف ایگزیکٹو کو غیرقانونی احکامات دیئے۔

نیب لاہور کا کہنا تھا فواد حسن فواد کے اقدام سے پروجیکٹ کی قیمت میں اربوں کا اضافہ ہوا، نیب کی جانب سے ملزم کو متعدد مرتبہ طلب کیا جبکہ وہ 2بار پیش ہوئے، ملزم پر بطور سیکرٹری ہیلتھ مہنگے داموں 6 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کا الزام ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں