لندن: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے، مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں، ڈالر اوپر نیچے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج اپنے وعدے پورا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب نے کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے پر اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، وقت آگیا اوورسیز پاکستانیوں کی توقعات پوری ہوں۔
[bs-quote quote=”عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان کے پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں احتساب پر لوگوں کی گھبراہٹ دیکھ کر اوورسیز پاکستانی خوش ہیں، عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان کے پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی، پاکستانی سفارتی کامیابیوں سے مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے والے ہمیں لیکچر دے رہے ہیں، ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں سب سے بڑا چیلنج وعدوں کی تکمیل ہے۔
اسد عمر سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید
وزیر اطلاعات نے اسد عمر سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کا مقصد معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، وزیراعظم کو اسد عمر کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر بھرپور صلاحیتوں، محنت کے ساتھ قومی خدمات انجام دے رہے ہیں، ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لیے اسد عمر کی قابلیت نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، درآمدات میں کمی آئی اور ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں، وہ دن دور نہیں جب سیاست کی طرح معیشت میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔
یہ پڑھیں: عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں صرف جیل کی دال ہے: فواد چوہدری
واضح رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عوام کا مال لوٹنے والے پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تکلیف میں ہیں، خورشید شاہ اور ان کے لیڈروں نے قومی خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا، پیپلزپارٓٹی کب تک اپنی کرپشن بھٹو کے پیچھے چھپائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان روایتی وزیرِ اعظم نہیں ہیں جو عوام کو اپنا غلام سمجھے، عوام نے عمران خان کو وزیرِ اعظم منتخب کر کے لٹیروں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔