اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مشرف پر بات کرنے والے نواز شریف نے ضیا آمریت پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جنرل جیلانی نے 1983 میں فنانس منسٹر اور 1985 میں جنرل ضیا نے وزیراعلیٰ بنایا، نوازشریف نے اس مارشل لا کی آبیاری کی جس نے ملک کی جڑوں کو ہلا دیا.
[bs-quote quote=”اصغرخان کیس میں نوازشریف نے پیسے لیے، ماضی میں ججز پردباؤ ڈالا، سپریم کورٹ پرحملہ کیا، نوازشریف کو پہلے اپنے کردار پرمعافی مانگنی چاہیے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے128 سوالوں میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا، ان کی جائیداد قومیائی گئی، لیکن سود سمیت واپس کی گئی، ضیا دورمیں نوازشریف ہی پیش پیش تھے، مگر وہ اس پر بات نہیں کرتے، آج تک اس کردار پر معافی بھی نہیں مانگی.
انھوں نے سوال کیا کہ نوازشریف سیاچن پربات کیوں نہیں کرتے، کارگل کا واقعہ برا لگتا ہے، سیاچن کیوں بھول جاتے ہیں، نوازشریف غالباً مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا حصہ سمجھتے ہیں، تین بار اقتدارمیں آئے، مگر کشمیر کے لئے کیا کیا.
فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف ہی ججز کو فون کرکے سزائیں دلواتے تھے، نوازشریف کوآج ججزبرے لگ رہے ہیں، کیونکہ کارروائی ہورہی ہے، پاناما پیپرزکسی پاکستانی ادارے نے لیکس نہیں کی تھیں، نوازشریف کے خلاف ایک اسکینڈل آیا، اس کا جواب دینا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد دنیا بھرمیں احتجاج ہوا، قوانین بنائے گئے، کچھ ممالک کےوزرائےاعظم مستعفی ہوئےکچھ کوسزائیں ہوئیں، مگر نوازشریف کوشکوہ ہےان کے خلاف تحقیقات کیوں کی گئیں.
[bs-quote quote=”نوازشریف سمجھ گئے ہیں کہ اب ان کی جان بچنا ممکن نہیں، احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، یہ رکے گا نہیں” style=”style-2″ align=”right” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دی تھی، کہا تھا امید ہے چار حلقے کھولے جائیں گے، مگر وہ نہیں کھولے گئے.
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تحریک ہو تو کہتے ہیں، سیاسی مہم ہے، کوئی اورپارٹی احتجاج یا دھرنا دے تو کہتے ہیں کہ اسپانسرڈ ہے، کہتے ہیں کہ دھرنوں کے پیچھےاسٹیبلشمنٹ تھی، نوازشریف سمجھ گئے ہیں کہ اب ان کی جان بچنا ممکن نہیں، احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، یہ رکے گا نہیں.
انھوں نے کہا کہ اصغرخان کیس میں نوازشریف نے پیسے لیے، ماضی میں ججز پردباؤ ڈالا، سپریم کورٹ پرحملہ کیا، نوازشریف کو پہلے اپنے کردار پرمعافی مانگنی چاہیے.
فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوگئی ہے، امید ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، ن لیگ میں قیامت کا منظر ہے، لوگ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں.
وطن دشمن اورغدارکہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، نوازشریف
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔