تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

’’بیرونی طاقتوں کے آلہ کار’اچکزئی‘ ایک مشن پر ہیں‘‘

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی ہر جگہ جاکر متنازع باتیں کرتے ہیں، وہ ایک مشن پر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی ایک مشن پر ہیں، نسل درنسل یہ لوگ پاکستان کے مخالف ہیں، یہ پاکستان میں بیرونی طاقتوں کے آلہ کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بہادر مہاراجہ رنجیت سنگھ انگریزوں کےخلاف ڈٹا رہا، رنجیت سنگھ نے اپنی زندگی میں انگریوں کو پنجاب آنے نہ دیا، بھگت سنگھ جیسابہادربھی پنجاب میں ہی پیداہوا، یہ ساری باتیں محمود اچکزئی سے اوپرکی سطح کی باتیں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کی عزت پنجاب کی وجہ سے ہے، پنجاب سے ن لیگ کو 14 سیٹیں ملیں، پنجاب کے ووٹ لےکر آئے اور ساری بکواس سنتے رہے، سعد رفیق چند دن پہلےکہہ رہے تھےجاگ پنجابی جاگ،کل کھانسی کاشربت پی رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پنجاب تھا جس نے پنجاب کی پک ذوالفقار بھٹو کے سر پر رکھی، ان لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ پنجاب کے سپوتوں نےکیا کردار ادا کیا، ان کو پتہ ہی نہیں کہ وفاق کےخاطر پنجاب نےکیا قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی جنگ میں پنجاب کے دریاؤں میں لہو بہا ہے، آپ کی خاموشی نے لاہوریوں، پنجابیوں اور پاکستانیوں کا دل توڑا ہے، ن لیگ نے پہلے بھی پنجاب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، آج پنجاب کا صنعت گیس کے پیسے باقی صوبوں کی نسبت 20 سے 30 فیصد زیادہ دے رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -