فواد چوہدری کی وزیرِ اعظم کے خلاف نیب کیس پر تنقید، گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ قرار -
The news is by your side.

Advertisement

فواد چوہدری کی وزیرِ اعظم کے خلاف نیب کیس پر تنقید، گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر استعمال کیس پر نیب پر تنقید کی ہے، دوسری طرف انھوں نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگی حکومت کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیرِ اعظم کے خلاف ڈیڑھ سال سے کیس لٹکانا نیب کی توہین ہے۔

پچاس ارب کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔

فواد چوہدری وفاقی وزیرِ اطلاعات

انھوں نے کہا کہ نیب نے وزیرِ اعظم پر 27 لاکھ روپے کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر کیس بنا رکھا ہے، عمران خان منصوبوں کے افتتاح کے لیے گئے تو نیب نے ریفرنس بنا دیا۔ 

فواد چوہدری کا مؤقف تھا کہ نیب ڈیڑھ سال تک کیس رکھ کر بیٹھے گا تو اس سے پاکستان کی بےعزتی ہوگی، نیب کی ترجیح درست ہونی چاہیے۔‘

گیس بحران پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟


یہ بھی پڑھیں:  کراچی کو پھر گیس بحران نے جکڑ لیا، چولھے ٹھنڈے پڑ گئے


انھوں نے کہا ’سوئی گیس میں لگائے گئے دونوں ایم ڈیز انھی کے لگائے ہوئے تھے، ن لیگ 5 سال میں نظام خراب کر کے 157 ارب کا قرضہ چھوڑ کر گئی، اربوں کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔‘

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں ن لیگ کی حکومت سے جان چھوٹنے کا شکر ادا کرنا چاہیے، موجودہ دورِ حکومت میں ہر ماہ حالات بہتر ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں