اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی اسپیکر بنیں، ڈان نہ بنیں.
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ خرم شیرزمان کوایوان میں دھمکیاں دیناقابل مذمت اور افسوس ناک ہیں، پارلیمان، جمہوریت کا رونا رونے والےاسپیکر سندھ اسمبلی کا رویہ دیکھ لیں.
انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پروڈکشن آرڈرجاری ہو رہے ہیں، سندھ میں ارکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسپیکر اراکین کا محافظ ہے، مگر سندھ اسمبلی کارکن اپنے ہی نگران سےغیرمحفوظ ہیں.
انھوں نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا سندھ حکومت کو اپنے بچاؤ کے لئے بطور ڈھال استعمال کررہا ہے.
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے: فواد چوہدری
خیال رہے کہ آج سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی، اس دوران پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا.
اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ رویہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے.
یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن زرداری اور نواز سے باہر نکلے اور اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے۔