اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے احترام میں چینلز نے اپنے کامیڈی پروگرام منسوخ نہیں کیے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے توجہ دلاؤ ٹویٹ کیا، کہا اس سانحے کے احترام میں کسی ایک چینل نے بھی کامیڈی پروگرام منسوخ نہیں کیے۔
[bs-quote quote=”خدارا ٹی وی چینلز اپنی ذمہ داری محسوس کریں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ توجہ دلاتے ہیں تو کہا جاتا ہے وزیرِ اطلاعات میڈیا کے خلاف ہے۔
وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ خدارا ٹی وی چینلز اپنی ذمہ داری محسوس کریں، کچھ غم مشترکہ ہیں، قوم کے ہیں سیاسی جماعتوں کے نہیں۔
قبل ازیں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا قوم دہشت گردی کے خلاف شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
کسی ایک چینل نے بھی اپنے کامیڈی پروگرام سانحہ APS کے احترام میں منسوخ نہیں کئے جب آپ توجہ دلاتے ہیں تو کہا جاتا ہے وزیر اطلاعات میڈیا کے خلاف ہے۔۔ خدارا کچھ اپنی ذمہ داری بھی محسوس کریں ، کچھ غم ہمارے مشترکہ ہیں قوم کے ہیں سیاسی جماعتوں کے نہیں ۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 16, 2018
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سفاک دہشت گردوں نے معصوم طلبہ کو بربریت کا نشانہ بنایا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کو چار سال بیت گئے : قوم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی چوتھی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر ہمیں ایک سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے، معصوم جانوں نے لہو کا نذرانہ دے کر قوم کو سفاک دشمن کے خلاف متحد کیا۔