اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

پاکستان محفوظ ملک ہے ، جہاں سرمایہ کاروں کوتحفظ حاصل ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے اقدامات اٹھائے، پاکستان محفوظ ملک ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے انٹرپرینیورآرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے اقدامات اٹھائے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، موجودہ حکومت نے ڈی انڈسٹرلائزیشن روکنے کیلئے اقدامات کئے، پاکستان محفوظ ملک ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے خطاب میں دنیا کو درپیش معاشی صورتحال کا ذکر کیا، ہمارا یقین ہے صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی میں کاروباری اداروں کا اہم کردارہے، کاروباری ادارے ملکی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتے ہیں، حکومت نے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھرپورتوجہ دی، منافع بخش کمپنیوں کوورکرزکی تنخواہ میں اضافہ کرنا چاہئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں