جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

‘نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو سسلین مافیا ثابت کردیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نئے انکشافات نے پھر سے شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خبر کو شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔

فواد چوہدری نے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا، انہوں نے کہا کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا، وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار تھے یہ بات ان کا صاحبزادہ ٹی وی پر تسلیم کر چکا ہے، یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اب ایفی ڈیوٹ بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا ہے، اسی لئے تو انکو گارڈ فادر کہا گیا تھا،ثابت ہوا کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں